سوائن فلو بارے آگاہی واک

جمعہ 19 جنوری 2018 17:47

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) سوائن فلو سے آگاہی کے حوالے سے جمعہ کے روز سعادت علی فائونڈیشن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹریداللہ علی اور ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا کی قیادت میں کالج روڈ ٹائون شپ میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا‘جس میںڈی ڈی ایچ او نشتر ٹائون ڈاکٹر وسیم‘ڈاکٹر ثمینہ سیمی‘بی بی وڈیری ڈسٹرکٹ ممبر مسلم لیگ(ن)‘ ڈاکٹر نوید عباس‘ڈاکٹر افتخار گیلانی سمیت تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، واک کے شرکاء نے لوگوں میں آگاہی پمفلٹ اور ماسک بھی تقسیم کئے، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریداللہ اور ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا نے کہا کہ اس وقت اصل ضرورت عوام کے اندر زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ لوگ احتیاط کریں، انہوں نے کہاکہ کھانستے اور چھینکتے وقت رومال کا استعمال کیا جائے نیز نزلہ زکام میں مبتلا شخص سے مصافحہ کر کے ہاتھ صابن سے دھوئے جائیں، سکولوں کے بچوں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے یہ پیغام گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے، بیماری پر قابو پانے کیلئے اقدامات مزید تیز کئے جائیں اور موسمی زکام سے بچائو کی تدابیر بارے بھرپور آگاہی مہم جاری رکھی جائے، اس مقصد کیلئے الیکٹرانک میڈیا و نیوزچینلز کے ساتھ ساتھ کیبل چینلز کو بھی استعمال میں لایا جائے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے N1، H1 انفلونزا کی صورتحال مانیٹر کرنے، بیماری کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپنا کام بھرپور طریقے سے سرانجام دے رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہر مریض کا کیس رسپانس کرایا گیا ہے اور مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزو نرسز کی بھی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی