آئندہ سال کے وسط تک پوری دنیا سے پولیو جیسے مہلک مرض کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔ایچ انصاری

جمعہ 8 دسمبر 2006 12:14

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08دسمبر2006 ) روٹری کلب انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنرشکیل ایچ انصاری نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک پوری دنیا سے پولیو جیسے مہلک اور لا علاج مرض کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا جس کے بعد روٹری کلب پولیو کی طرح ہیپاٹائٹس کے خان عالمگیر مہم شروع کرے گا روٹری کلب کے پلیٹ فارم سے 1985ء میں شروع کی گئی پولیو کی عالمگیر مہم میں اب تک دو ارب سے زائد بچوں کو پولیو کی ویکسین پلائی جا چکی ہے اور اس مرص پر 99.

(جاری ہے)

9 فیصد قابو پالیا گیا ہے جبکہ پاکستان سمیت انڈیا نائجیریا اور افغانستان میں باقی رہنے والے اعشاریہ ایک فیصد مرض پر 2007ء تک مکمل کنٹرول حاصل کر لیا جائے گا- یہ بات انہوں نے روٹری کلب کے ممبران اور میڈیا کے نمائندوں سے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ گورنرز ون 3 ڈاکٹر پرویز احسن خان‘ حاجی گلزار اعوان‘ میڈم سعیدہ رحمان‘ روٹری کلب کے دیگر ممبران سمیت پریس کے نمائندگان بھی موجود تھے شکیل ایچ انصاری نے کہا کہ روٹری کلب کی بنیاد 1905ء میں رکھی گئی تھی جس میں تعلیم صحت انجنیئرنگ زراعت اور صنعت و تجارت سمیت تمام شعبہ ہائے زّدگی سے تعلق رکھنے والے انتہائی قابل اور ماہر ترین افراد خدمات انجام دیتے آ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ روٹری کلب دنیا کا واحد ادارہ ہے جو بغیر کسی بیرونی امداد کے صرف اور صرف اپنے ممبران کے عطیات سے پوری دنیا میں فلاحی اور تعمیری کام انجام دے رہا ہے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کا یونیسکو جیسا ادارہ بھی روٹری کلب کی تجویز پر بنایا گیا روٹری کلب نے شروع سے لوگوں کی خاموش خدمت کا طریقہ اپنایا گیا مگر اب ضروری ہو گیا ہے کہ عام لوگوں کو روٹری کلب کی تنظیم اور اس کے کارناموں سے آگاہ کیا جائے-انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں روٹری کلب کی 32 شاخیں پھیلی ہوئی ہیں اور ات کے تمام ممبران بلا لحاظ رنگ و نسل مذہب اور وطن ایک خاندان کی طرح مل کر کا م کرتے ہیں اور دنیا میں جہاں کہیں بھی کسی بھی شعبے کے ماہرین کی ضرورت پڑے روٹری کلب کے ممبران بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے روٹری کلب دنیا بھر میں 65 کروڑ ڈالر خرچ کر چکا ہے جن میں سے پاکستان کو تین کروڑ 50 لاکھ ڈالر دیئے گئے انہوں نے کہاکہ 8 اکتوبر کے زلزلے کے بعد پاکستان کے سوا باقی دنیا سے روٹیرینز نے 70 لاکھ ڈالر کی ادویات کپڑے اور ٹینٹ وغیرہ متاثرین کو مہیا کئے جبکہ پاکستان کے اندر سے روٹری کلب کے ممبران نے تمام این جی اوز اور حکومت سے زیادہ امداد فراہم کی انہوں نے کہاکہ سونامی قطرینہ اور اسی طرح کے دیگر ہنگامی حالات میں روٹری لب کی امداد سرگرمیاں سب سے نمایاں رہی ہیں شکیل ایچ انصاری نے بتایا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص سندھ میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے طریقے سکھانے میں روٹری کلب نے انتہائی شاندار خدمات انجام دی ہیں تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی روٹری کلب نے نمایاں کام کیا ہے اور انہیں خدمات کے اعتراف میں صدر مشرف نے روٹری کلب کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ سال14 اگست کے موقع پر دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ روٹری کلب 30 مارچ سے یکم اپریل 2007ء تک اسلام آباد میں انٹرنیشنل پیس پر ایک عالمی کانفرنس منعقد کروائے گا جس میں دنیا بھر سے روٹری کلب کے ممبران شرکت کریں گے-

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو