عازمین حج وقوف عرفات کی ادائیگی کے بعد مزدلفہ روانہ،حجاج کل صبح منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے،بستیاں اُجاڑنے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،خطبہ حج،مفتی اعظم نے اسلام، مسلم دنیا اور پاکستان و افغانستان میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی

پیر 15 نومبر 2010 22:23

دنیا بھر سے آئے ہوئے اہل ایمان حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے بعد مزدلفہ روانہ ہو رہے ہیں۔ جہاں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے اور کھلے آسمان تلے رات بسر کریں گے ۔ حجاج کرام کل صبح منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے ۔ خطبہ حج میں مفتی اعظم نے کہا ہے کہ بستیاں اجاڑنے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں، مسلم حکمران عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔

مفتی اعظم نے اسلام، مسلم دنیا اور پاکستان و افغانستان میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی۔ میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں حج بیت اللہ کا خطبہ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کسی معصوم مسلمان کو قتل کرے اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور آج دنیا کو امن کی ضرورت ہے ، امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج میں فرمایا کہ مسلمان کو قتل و غارت کرنے سے منع کیا گیاہے اور مسلمان کو چاہیے کہ وہ فساد ، بے راہ روی اور زنا سے دور رہے ، اللہ دین میں زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے فرمایا کہ اسلام کی نظری اور عملی اہمیت یکساں طور پر اہم ہے ، خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین کو واضح کرنے کیلئے اللہ نے حرام اور حلال کو الگ الگ کیا، مسلمان صرف اسی کو حلال سمجھے جسے قرآن نے بتایا، اللہ کے رسول نے فضول خرچی نے منع فرمایا، اللہ نے سود کو کھانا منع کیا

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی