انجریزسے جلد صحت یاب ہوکرایشز سیریز میں حصہ لونگا ,مائیکل وان

پرتھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 10دسمبر 2006ء ) برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد اپنی انجریزسے صحت یاب ہوکر ایشز سیریز کے میچوں میں شرکت کریں گے برطانوی کپتان ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف دوروزہ میچ کے پہلے روز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے انہوں نے کہاکہ اگروہ آئندہ ہفتے تین روزہ میچ کے لیے میچ فٹ ہوگئے تووہ یقینی طورپر ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم ایسانہ ہونے کی صورت میں ان کے لیے مشکلات پیداہوسکتی ہیں۔

Your Thoughts and Comments