ملیریا سے بچائوکا عالمی دن پرسوں منایا جائیگا

پیر 23 اپریل 2018 13:56

ملیریا سے بچائوکا عالمی دن پرسوں منایا جائیگا
فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائوکا عالمی دن پرسوں بدھ کو منایاجائیگا اس مرتبہ اس دن کا تھیم’’ریڈی ٹو بیٹ ملیریا‘‘(ملیریا کو شکست دینے کے لئے تیار) ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ملیریا سے متعلق گذشتہ سال کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ سال ملیریا کے 216 ملین کیس رجسٹرڈ ہوئے جو کہ 2016 کے مقابلے میں 5 ملین زیادہ ہیںِ جبکہ اس سی445 000 افراد موت کی منہ میں چلے گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر افتخار احمد نور نے بتا یا کہ دنیا میں ہر سال 500ملین افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں غریب ترین لوگوں کی تعداد 70فیصد کے قریب ہے ۔اس طرح ترقی پذیر ممالک خصوصاً ایشیا کے ممالک کیلئے ملیریا ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے نیز ہر سال دنیا بھر میں ملیریا سے 10لاکھ افراد اور پاکستان میں 50 ہزار افراد کی ہلاکت بھی لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ہر30 سیکنڈ کے بعد ایک بچہ ملیریا کے باعث لقمہ اجل بن جاتا ہے۔ اس موقع پر محکمہ صحت ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اینٹی ملیریل ایسوسی ایشن اور کالج آف پیرا میڈکس کے زیر اہتمام ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی کانفرنسز ، ورکشاپس، سیمینارز کا بھی انعقاد کیاجائیگا جس سے محکمہ صحت کے افسران، ماہرین طب سمیت مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی خطاب کریں گی نیز ملیریا کے پھیلائو کی وجوہات، ابتدائی علامات ، تشخیص اور علاج و تدارکی اقدامات اور پرہیز کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی تاکہ عوام الناس کو ملیریا سے بچانا ممکن ہو سکے۔

ورلڈ ملیریا ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی