پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوسکتی ہے ۔یو این ایڈ

جمعہ 15 دسمبر 2006 16:58

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15دسمبر2006 ) یو این ایڈکے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کیر 3,591مریض رجسٹر ڈ ہیں تاہم ملک میں اس جان لیوا مرض کے شکار افراد کی اصل تعدادڈیڑھ لاکھ تک ہو سکتی ہے ۔ایچ آئی وی اور ایڈز کے شکار ان رجسٹرڈ مریضوں میں سے 369ایڈز کا مکمل شکار ہو چکے ہیں جبکہ3324ایچ آئی وی وائرس کیساتھ رہ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر این ڈبلیو ایف پی ایڈز کنسورشیم کے صوبائی منیجر ڈاکٹر خضر حیات نے جمعے کے روز کنسورشیم کی جانب سے پشاور پریس کلب میں ًایڈز سے بچاؤ اورعوام میں آگہی کے لئے میڈیا کے کردار ًکے موضوع پرمنعقدہ میڈیا ورکشاپ کے دوران کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی شمیم شاہد تھے۔ڈاکٹر خضر حیات نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کی اکثریت شرمندگی یا خوف کے مارے اس مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود طبی سہولیات لینے سے گریز کرتے ہیں جس کی وجہ کچھ معاشرتی اقدار اور بندشیں ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم وقت ہے جس میں میڈیا کو عوام میں اس جان لیوا بیماری کے حوالے سے آگہی اور شعور پیدا کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اور مریضوں کو اس بات کا حوصلہ دینا چاہئے وہ اپنی بیماری کے بارے میں کھل کر بیان کر سکیں۔

انھوں نے کہا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا معاشرے میں اس بیماری کے حوالے سے پائی جانیوالی پیچیدگیوں اوربندشوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔مہمان خصوصی سینئر سحافی شمیم شاہد نے اس موقع پر ایڈز کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل تک ایڈز کے کسی مریح کے بارے میں خبر شائع کرنا مسائل کی وجہ بن جاتی تھی تاہم مرض کے حوالے سے کی جانیوالی رپورٹنگ کافی اچھی رہی ہے انھوں نے این جی اوز اور حکومتی اداروں پر زور دیا کہ صحافیوں کو صحیح اطلاعات اور ڈیٹا بروقت فراہم کیا جانا چاہئیے۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا صحت کے ایشوز کی بجائے ملکی سیاسی حالات کو زیادہ ترجیح دیتا ہے تاہم صحیح اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی واضح طور پر مثبت تبدیلی لا سکتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں ایڈز کا شکار لوگوں کو گناگار سمجھا جاتا ہے اور یہ گمان کیا جاتا ہے کہ ایڈز صرف جنسی تعلقات کی بناء پر پھیلتا ہے جبکہ اسلام ہمیں مریضوں کا خیال رکھنے ،ان کیساتھ شفقت سے پیش آنے اور عزت دینے کا سبق سکھاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی ،غربت اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی ایڈز کے مسئلے کو حل کرنے میں رکاوٹ ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو