وزیراعظم گیلانی نے چشمہ پاورپراجیکٹ ٹو کا افتتاح کردیا

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ ٹو کا افتتاح کردیا ہے۔ چین کے تعاون سے مکمل ہونے والے بجلی گھر سے تین سو تیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔

(جاری ہے)

بجلی گھر کا منصوبہ چھ برس میں مکمل ہواہے ۔ پاورپراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پروفاقی وزیر پانی وبجلی سید نوید قمر، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی، چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف جنرل خالد شمیم وائیں اور چینی سفیر بھی موجود تھے۔

Your Thoughts and Comments