وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مکمل فنکشنل کرنے کے اقدامات کئے جائیں‘جواد ساجد خان

نگران سیٹ اپ میں ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم کو بہتر طور پر چلانے کی کوشش کروں گا‘وزیر صحت پنجاب

بدھ 13 جون 2018 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جواد ساجد خان نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے ، کارڈیک سرجریز شروع کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور ڈبلیو آئی سی میں ایمر جنسی سہولیات کا بھی فوری اجراء کیا جائی-انہوں نے یہ بات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے محکمانہ بریفنگ کے دوران کہی - سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے وزیر صحت ڈاکٹر جواد ساجد خان کو محکمہ کی کارکردگی اور ہونے والے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی- اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ (ایڈمن) ثاقب منان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عثمان معظم اور پروفیسر محمود شوکت بھی موجودتھی- نجم احمد شاہ نے وزیر صحت کو بتایا کہ ٹرشری کیئر ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ انسٹیٹیوشنز میں پانچ سال میں پانچ ہزار بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں سے تین ہزار بیڈز دوبرسوں کے دوران شامل کئے گئے ہیں- 12بڑے پراجیکٹس 26ارب روپے کی خطیر رقم سے دو برسوں میں مکمل کئے گئے جن میںمیوہسپتال کا سرجیکل ٹاور بھی شامل ہے جو پوری طرح فنکشنل ہوچکا ہی- نجم احمد شاہ نے بتایا کہ وزیر آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرز مکمل ہوچکے ہیں تمام میڈیکل آلات اور مشینری نصب کی جاچکی ہے اور پروفیسر آف کارڈیک سرجری بھی تعینات کردیا گیا ہے اور آئندہ ایک دو ہفتوں میں دل کے بائی پاس آپریشنوں کا آغاز کردیا جائے گا- وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ پر قوم کے اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں اس ترقی کا فائدہ غریب اور مستحق مریضوں کو براہ راست پہنچنا چاہئے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی اکثریت غریب ہوتی ہی-سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے مزید بتایا کہ حکومت نے 40کروڑ روپے کی لاگت سے شیخ زائد ہسپتال لاہور کے لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کو اپ گریڈ کردیا ہے جبکہ صوبے میں چار سٹیٹ آف دی آرٹ برن سینٹرز میوہسپتال ، نشتر ہسپتال ، جناح ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال میں فنکشنل ہیں- نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سینٹرل انڈکشن پالیسی سے پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ پروگرام کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر استوار کیا ہے جس سے ان شعبوں میں بھی بڑی تعداد میں PGٹرینی ڈاکٹرز نے داخلہ لیا ہے جو شعبے پہلے نظر انداز تھی- سینٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت ڈاکٹرز کو خصوصی نمبر دینے سے بنیادی مراکز صحت میں میڈیکل آفیسرزپہنچ چکے ہیں- انہوں نے بتایا کہ اب کوئی PGٹرینی ڈاکٹر اعزازی خدمات سرنجام نہیں دیتا بلکہ تمام سیٹیں پیڈ ہیں- وزیر صحت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں موجود 901وینٹی لیٹرز کی فعالیت چیک کرنے کے لئے خصوصی انسپکشن کرانے کی ہدایت کی - انہوں نے کہا کہ سی ٹی سکین ٹیسٹ کی درست تشخیص کرنے اور رپورٹ پڑھنے کے لئے سینئر ریڈیالوجٹس پر مشتمل آن لائن گروپ تشکیل دیا جائی-انہوں نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کے شعبہ میں کئے گئے اقدامات کو سراہا اور سیکرٹری نجم احمد شاہ کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو