بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ 100 فیصد پورا کیا جائے‘ڈی سی سجاول کی محکمہ صحت کو ہدایت

جمعہ 15 جون 2018 14:44

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ 100 فیصد پورا کیا جائے‘ڈی سی سجاول کی محکمہ صحت کو ہدایت
سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) ڈی سی سجاول نے محکمہ صحت اور پولیو کے خاتمے کے لیئے کام کرنے والے اداروں کو سختی سے ہدایتیں دیتے ہوئے کہا کے پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ 100 فیصد پورا کیا جائے اس کے لیئے تمام ضروری اقدامات کیئے جائیں انہوں نے دربار ہال میںاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ 2 جولائی سے شروع ہونے والی پولیو سے بچائو والی قومی مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیئے پولیو ٹیم سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور افواہوں کو درگذر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کے ہمارے ہاں کم تعلیم کی وجہ سے کافی مشکلات درپیش ہیں اور اسی وجہ سے رفیوزل کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے دوران مہم گھر میں استعمال ہونے والے پانی کے کولر کی بجائے پولیو کے مونوگرام والے خاص کولر یا کیریئر استعمال کیئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ایریا انچارج اور یوسی ایم اوز کو ہدایتیں دیتے ہوئے کہا کے جہاں جہاں پولیو مہم میں سستی نظر آئی تو اسی علائقے کے ایریا انچارج یا یوسی ایم اوز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کے آنے والی پولیو مہم کو 100 فیصد کامیاب بنانے کے لئے ھر کسی کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنا پریگا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین عمرانی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سجاول کی کل مردم شماری 707024 ہے جس میں سے پولیو مہم کے دواران پیدائش سے لیکر 5 سال کی عمر کے 152494 بچوں کو پولیو سے بچائ کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کے مہم میں 522 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں 483 موبائیل ٹیمیں،47 فکس ٹیمیں اور 22 ٹرانسٹ پوائنٹ ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کے گذشتہ پولیو مہم میں ضلع سجاول میں 18 ایسے بچے ہیں جن کے والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے مگر انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کے بہت جلد ہم ان کو قطرے پلانے پر راضی کر لیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو شنکر لال راٹھوڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین عمرانی، ای پی ائی ڈاکٹر فیض احمد، ڈی ایف سی ای ار ڈی افتخار کھوسو، ڈسٹرکٹ مانیٹر ڈاکٹر عبدالعزیز بارن، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ ائی اعجاز، اسکے علاوہ دیگر ڈاکٹرز، ای پی ائی، پی پی ایچ ائی، این ائی ڈی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور مختلف این جی اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی