بند کریں
صحت صحت کی خبریںلاہور:ڈینگی سے بند ہونیوالے تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھل گئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/09/2011 - 15:09:44 وقت اشاعت: 28/09/2011 - 11:21:17 وقت اشاعت: 27/09/2011 - 18:32:23 وقت اشاعت: 27/09/2011 - 12:25:23 وقت اشاعت: 27/09/2011 - 11:28:36 وقت اشاعت: 26/09/2011 - 11:33:09 وقت اشاعت: 25/09/2011 - 13:37:07 وقت اشاعت: 25/09/2011 - 12:26:27 وقت اشاعت: 24/09/2011 - 22:06:49 وقت اشاعت: 24/09/2011 - 19:47:31 وقت اشاعت: 24/09/2011 - 11:39:42

لاہور:ڈینگی سے بند ہونیوالے تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھل گئے

لاہور ڈینگی کے باعث بارہ روز تک بند رہنے کے بعدلاہور کے تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں, ڈینگی سے خوفزدہ والدین نے پریشانی کااظہارکیاہے ۔حکومت پنجاب نے 13 ستمبر کو لاہور کے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیوں اور ٹیوشن اکیڈمیز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ڈینگی کے خاتمے کا سپرے کرنے اوردوسرے حفاظتی اقدامات کا حکم دیا تھا۔ ای ڈی او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے نجی اسکولوں کا سروے جاری ہے ۔ صرف وہی تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے گی جو ڈینگی سے بچاوٴ کے اقدامات مکمل کرلیں گے ۔
26/09/2011 - 11:33:09 :وقت اشاعت