بند کریں
صحت صحت کی خبریںلاہور میں ڈینگی وائرس سے مزید 6 مریض جاں بحق

صحت خبریں

وقت اشاعت: 15/10/2011 - 19:32:14 وقت اشاعت: 15/10/2011 - 13:45:24 وقت اشاعت: 15/10/2011 - 13:44:27 وقت اشاعت: 15/10/2011 - 11:34:51 وقت اشاعت: 14/10/2011 - 20:13:06 وقت اشاعت: 14/10/2011 - 11:16:15 وقت اشاعت: 13/10/2011 - 23:26:56 وقت اشاعت: 13/10/2011 - 21:50:11 وقت اشاعت: 13/10/2011 - 19:15:55 وقت اشاعت: 13/10/2011 - 18:17:16 وقت اشاعت: 13/10/2011 - 12:20:48

لاہور میں ڈینگی وائرس سے مزید 6 مریض جاں بحق

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کا وائرس تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود قابو میں نہیں آرہا۔ آج مزید چھے مریض ڈینگی بخار سے چل بسے ۔ڈینگی وائرس کی زد میں آکرجان کی بازی ہارنے والوں میں لاہور کے سروسزاسپتال میں تین جبکہ سرگنگارام اسپتال سی ایم ایچ اور میو اسپتال میں ایک،ایک مریض دم توڑگیا۔ سروسزاسپتال میں جاں بحق ہونے والا گجاپیرروڈ کا25 سالہ شفیق طالب، اچھرہ کا50 سالہ ناصربخش، جبکہ گلشن راوی کی 30 سالہ صباظفرشامل ہیں۔

تینوں مریضوں کوطبی امدادکے لیے ایک روزقبل اسپتال لایاگیاتھا۔ جبکہ سرگنگارام میں دو دن سے زیرعلاج راج گڑھ کا60 سالہ عبدالغفوراورسی ایم ایچ میں چار روزسے داخل فتح گڑھ کی 55 سالہ کنیزفاطمہ شامل ہیں۔میو ہسپتال میں ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والی 65 سالہ زینب کا تعلق مصری شاہ سے تھا ڈینگی بخار سے اب تک پنجاب میں227 اور لاہور میں 207 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
14/10/2011 - 11:16:15 :وقت اشاعت