جنرل ہسپتال میں 3روزہ گائنی کے ٹرینی ڈاکٹرز کیلئے تربیتی کورس کا اختتام ،

سرٹیفکیٹس کی تقسیم مسیحا کا ٹائٹل رکھنے والوں کو زیادہ وسعت قلبی اوربرادرانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے ‘ پروفیسر محمد طیب

ہفتہ 11 اگست 2018 17:17

جنرل ہسپتال میں 3روزہ گائنی کے ٹرینی ڈاکٹرز کیلئے تربیتی کورس کا اختتام ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) معاشرے کا 50فیصد سے زائد حصہ خواتین پر مشتمل ہے جن کی صحت اور علاج معالجے کیلئے معیاری طبی سہولتوں کو یقینی بنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ لاہور جنرل ہسپتال میں گائنی یونٹ II کے زیر اہتمام 3روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹروں کو ہر شعبے میں ریسرچ کو اپنا شعار بنا کر بالخصوص بیرون ملک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جیسے ادارے سے حاصل ہونے والے تعلیم و تجربے سے مریضوں کے علاج معالجے میں مدد حاصل کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہر شخص کا مشن پیشہ وارانہ فرائض میں محنت اور لگن کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کرنا ہے اور گائنی کا شعبہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں مریضہ کے ساتھ ساتھ نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال بھی کرنا ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ مسیحا کا ٹائٹل رکھنے والوں کو زیادہ وسعت قلبی اوربرادرانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے ۔

انہوں نے 3روز ہ تربیتی کورس کے شرکاء کو کامیابی پر مبارکباد دی اور اُن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر 3روزہ تربیتی کورس اور گائنی یونٹII کی انچار ج پروفیسر ڈاکٹر عالیہ بشیر نے اس سیشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے علاوہ ملک بھر سے ڈاکٹرز نے اس کورس میں شرکت کی جن میں ایم سی پی ایس اور ایف سی پی ایس پارٹII شامل ہیں جنہیں پاکستان کے نامور گائناکالوجسٹ نے مفید معلومات فراہم کیں ۔ ڈاکٹر عائشہ ،ڈاکٹر مدیحہ مشتاق ،ڈاکٹر اقراء خالداورڈاکٹر لیلیٰ شفیق سمیت دیگر ڈاکٹرز نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ اس موقع پرپروفیسرزایسوسی ایٹ پروفیسر ز اور سینئر رجسٹرار بھی موجود تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی