پاکستان میں پہلی مرتبہ انجیکشن کے زریعے انسولین لگانے کی گائیڈلائن جاری کردی گئیں

پاکستان میں زیابطیس کے مریضوں کی تعداد 3کروڑ 50لاکھ سے زائد ہے جن میں سے صرف 4سے 5لاکھ مریض اپنی شوگر کنٹرول کرنے کیلئے انسولین کا استعمال کرتے ہیں

ہفتہ 11 اگست 2018 21:44

پاکستان میں پہلی مرتبہ انجیکشن کے زریعے انسولین لگانے کی گائیڈلائن جاری کردی گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) پاکستان میں پہلی مرتبہ انجکشن کے زریعے انسولین لگانے کی گائیڈلائن جاری کردی گئیں ،پاکستان میں زیابطیس کے مریضوں کی تعداد 3کروڑ 50لاکھ سے زائد ہے جن میں سے صرف 4سے 5لاکھ مریض اپنی شوگر کنٹرول کرنے کے لے انسولین کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں زیابطیس کے مریض شوگر بڑھ جانے کے نتیجے میں ہزاروں مریض اپنی ٹانگوں سے محروم ہوجاتے ہیں اور کچھ عرصے میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ، دوسری طرف غلط انسولین ا ستعمال کرنے والے مریضوں کو آگہی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات اپنے ہاتھوں اور پیروں سے محروم ہونا پڑتا ہے ، ان خیالات کا اظہار عالمی اور پاکستانی ماہرین نے گائیڈ لائین نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائیبیٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ڈائیبیٹیزکانفرنس کے دوران کیا،کانفرنس سے بیلجیم سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کرسٹین وین ایکر،تھائی لینڈ کے ڈاکٹر گلاپار سیری واسدی، انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن مینا ریجن کے سربراہ پروفیسر عبد الباسط، تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر امراض زیابطیس ڈاکٹر ذوالفقار جی عباس، کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر زاہد میاں،متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے پروفیسر حمید فاروقی ،پروفیسر بلال بن یونس ، مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طارق فیاض، پروفیسر جمال ظفر ،ڈاکٹر عصمت نواز، ڈاکٹر سیف الحق، ڈاکٹر مسرت ریاض ، ڈاکٹر ظفر عباسی،ڈاکٹر ارم غفورنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنزانیہ کے ماہر امراض زیابطیس پروفیسر ذوالفقار جی عباس کا کہنا تھا کہ دنیا کی ایک بہت بڑی آبادی زیابطیس کا شکار ہوکر پاں کٹنے کے خدشات سے دور چار ہے،انسولین کا استعمال زیابطیس پر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے ،جن لوگوں کے پاں میں شوگر کی وجہ سے زخم ہوجائیں انہیں انسولین کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ان کی ٹانگوں کو کٹنے سے بچایا جا سکے ، کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر زاہد میاں نے اعداد و شمار کی مدد سے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ دو لاکھ 70ہزار مریض پاں اور ٹانگیں کٹنے کی پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتے ہیں ، خوش قسمتی سے ان میں سے 80فیصد افرادکے اعضا کو علاج اور آگہی کے ذریعے ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ ایسے جوتے تیار کر رہا ہے جس کے نتیجے میں پاں کی بہتر حفاظت ہو سکتی ہے اور یہ جوتے یورپین مشینوں کے ذریعے تیار کیے جانے کے باوجود نہایت ارزاں قیمت پر مریضوں کو مہیا کیے جاتے ہیں،انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن مینا ریجن کے سربراہ پروفیسر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے طول و ارض میں ایک سو پندرہ فٹ کلینک قائم کیے ہیں ،جہاں پر زیابطیس میں مبتلا مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرکے ان کے اعضا کو کٹنے سے بچایا جا تا ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد زیابطیس کے نتیجے میں ہونے والی باہ کاریوں سے آگہی پھیلانا ، ضرورت مند مریضوں کو انسولین کے استعمال کی طرف راغب کرنا ، انسولین کو استعمال کرنے کی آگہی فراہم کرنا اور غلط طریقوں سے انجکشن لگانے کے ممکنہ تباہ کاریوں سے مریضوں کو بچانا ہے ،بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبٹالوجی اینڈ انڈوکرائینالوجی سے وابستہ ڈاکٹر مسرت ریاض کا کہنا تھا کہ انسولین ایک جان بچانے والا محلول ہے جس کے زریعے پوری دنیا میں ہر سال لاکھوں جانیں بچائی جاتی ہیں ،بد قسمتی سے پاکستان میں انسولین استعمال کرنے والوں یی تعداد بہت کم ہے ان میں سے بھی مریضوں کی اکثریت انسولین کو غلط طریقے سے لگاتی ہے ،انہوں نے اس موقع پر انسولین لگانے کی سفارشات (گائیڈلائن)پیش کیں اور ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ وہ اپنے مریضوں کو Forum for injection techniques گائیڈ لائینز سے آگاہ کریں تاکہ وہ اپنے آپ کو زیابطیس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھ سکیں ، ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کے حصے میں لگائی جانے والی انسولین کا اثر سب سے بہتر ہوتا ہے ، جبکہ رانوں کے سامنے والے حصے میں بھی موثر طریقے سے اثر کرتی ہے ،ارم غفور کا کہنا تھا کہ انسولین کے استعمال سے زیابطیس کے نتیجے میں ہونے والے پیچیدگیوں پر قابو پا کر عام انسانوں کی طرح زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی