چیئرمین نیب فصیح بخاری کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج

قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف چودھری نثار علی خان نے فصیح بخاری کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے ۔چودھری نثار نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ چئیرمین نیب کی تقرری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔ درخواست میں وفاقی حکومت سیکرٹری کابینہ ڈریڑن اور ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ فصیح بخاری کو فوری کام سے روکا جائے ۔

Your Thoughts and Comments