عیدمیں گوشت ضرورکھائیں پر احتیاط بھی کریں‘ ماہرین صحت

پیر 20 اگست 2018 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) عید الضحیٰ کی آمد آمد ہے دنیا کے مسلمان جانوروں کی قربانیاں کریں گے۔ عوام الناس کی بیداری اور معلومات کی فراہمی صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے والے کی ذمہ داری ہے۔ اس لئے عوام کو گوشت کے زیادہ استعمال اور اس سے جڑے حدشات کے بارے میں معلومات دی جاتی ہے کہ گوشت کا زیادہ استعمال بچوں ، بزرگوں کے ساتھ ساتھ بلند فشارِ خون، کولیسٹرول اور امراضِ قلب کے شکار لوگوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر ہسپتالوں میںدست، گیسٹرائیٹس، الٹی، معدے اور پیٹ کی تکلیف سے دو چار مریضوں کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے۔ ان شکایات کے ساتھ ساتھ گوشت کا زیادہ استعمال کولیسٹرول کے بڑھنے اور دل کی صحت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اس سے شریانیں موٹی ہو جاتی ہیں اور دل کے مرض سے متاثرہ مریضوں میں آرتھوکلوروسسز سے شرع بڑھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

گوشت کے زیادہ استعمال سے وائرل انفیکشن جیسے گانگو فیور جیسی بیماری کو بھی بڑھاؤا ملتا ہے جس کی ایک بڑی وجہ جانوروں سے قربت یعنی قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال وغیرہ ہے۔ان سب بیماریوں اور خدشات سے بچاؤ کے لئے عوام کو انتباء کیا جاتا ہے کہ تمام ضروری واحتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں۔ خواتین اور وہ لوگ جو گوشت کی کٹائی، صفائی وغیرہ کرتے ہیںخصوصی طور پر دستانوں کا استعمال کریں تاکہ گوشت اور جانور پر موجود چچڑ/کیڑے سے بچ سکیں۔

گوشت کو خوب اچھے طریقے سے دھوئیں اور اچھی طرح پکا کر کھائیں۔ شوربے اور زیادہ مصالحے دار گوشت نظام ِ ہضم کو خراب کرتا ہے لھٰذا اس سے پرہیز کریں۔ کھانے میں زیادہ تر سوپ، سبزیاں اور سلاد کھائیں تاکہ گوشت سے ہونے والی تیزابیت کو ختم کیا جا سکے۔اگر کوئی گوشت کو ذخیرہ کرنا چاہتا ہے تو گوشت کو صحیح طریقہ کار کے مطابق خشک کرے اور نمک لگا کر اچھی طرح ڈھانپ کر رکھے تاکہ مکھیوں سے محفوظ رہے۔زیا بیطس اور دل کے مرض میں مبتلا لوگ ایپی گیسٹرک کی تکلیف محسوس ہوتے ہی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع کریں کیونکہ یہ تکلیف دل کو بھی نقصان پہنچاسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی