بی او جی ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے گائنی اور پیڈز ہسپتال کی تعمیر میں غفلت میں ملوث افسران کو شوکاز نوٹس

ہفتہ 25 اگست 2018 12:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2018ء) ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز نے گائنی اور پیڈز ہسپتال کی تعمیر میں غفلت اور میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری میں مبینہ خرد برد میں ملوث سابق و موجودہ افسران اور اہلکاروں کو پراونشل انسپکشن ٹیم اور ڈویژ نل مانیٹرنگ ٹیم کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں شوکاز جاری کرتے ہوئے اپنی صفائی میں ذاتی طور پر بیان ریکارڈ کرانے کا موقع فراہم کر دیا۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق بورڈ آف گورنر نے 20 اگست 2018ء کو تمام افسران اور اہلکاروں کو قوانین اور قاعدے کے تحت ذاتی طور پراپنی صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جا سکیں۔ بورڈ آف گورنرز شوکاز نوٹسز اور تحقیقاتی رپورٹ اور ان کے بیانات کی روشنی میں بہت جلد اپنا فیصلہ سنائے گا۔

(جاری ہے)

افسران و اہلکاروں میں سابق چیف ایگزیکٹوز پروفیسر ڈاکٹر ضیائ الرحمان، شہزاد نعیم، پروفیسر (ر) ڈاکٹر نثار خان، ڈاکٹر مجاہد بنگش ڈی ایم ایس، پرچیز کمیٹی کے ممبران اور چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر سلیم افضل خان، ڈاکٹر محمد سلیم وزیر، پروفیسر ڈاکٹر عزیز النساء عباسی، پروفیسر (ر) ممتاز خان برکی، ڈاکٹر کامران رضوی، ڈاکٹر شہزاد مجیب، انجینئر امین الله خان گنڈا پور، انجینئر سجاد عالم خان، سب انجینئر محمد اسرار جہانگیری شامل ہیں۔

بورڈ آف گورنرز نے رات گئے تک تمام مذکورہ افسران و اہلکاروں کو اپنی جانب سے مکمل صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یاد رہے کہ متذکرہ انکوائری پہلے بورڈ آف گورنرز کو پیش کی گئی تھی جس نے شوکاز جاری کئے اور دوبارہ انکوائری کی روشنی میں تمام افسران و اہلکاروں کو معاف کر دیاگیا جس پر محکمہ صحت او ر حکومت خیبر پختونخواہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور موجودہ بورڈ کو ہدایت کی کہ پہلے بورڈ کے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی