یمن میں کمپیوٹر کی پیشگوئی سے ہیضے کے مرض پر کنٹرول کا کامیاب تجربہ

سافٹ ویئر سے کسی مخصوص علاقے میں ہونے والی بارش کے ذریعے ہیضے کی وبا پھیلنے کا اندازاہ لگاسکتے ہیں،رپورٹ

منگل 28 اگست 2018 12:55

یمن میں کمپیوٹر کی پیشگوئی سے ہیضے کے مرض پر کنٹرول کا کامیاب تجربہ
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) جنگ زدہ ملک یمن میں ایک کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے ہیضہ کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔گذشتہ سال ایک ہفتے کے دوران ہیضے کے 50 ہزار کیسز کے مقابلے میں اس سال ڈھائی ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے کسی مخصوص علاقے میں ہونے والی بارش کے ذریعے امدادی کارکن ہیضے کی وبا پھیلنے کے خدشات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

ہیضے کے مرض کنٹرول ہونے کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئیں ہیں جب اقوام متحدہ یمن میں ممکنہ طور پر ہیضے کی تیسری وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر چکا ہے۔یہ سافٹ ویئر برطانوی امدادی ادارے نے بنایا ۔ ادارے کی مشیر پروفیسر شارلیٹ واٹس کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کی مدد سے امدادی کارکن وبا پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہر سال ہزاروں افراد ہیضے کی وجہ سے مر جاتے ہیں اور اس سسٹم کی مدد سے شرحِ اموات کو کم کیا جا سکتا ہے،گذشتہ برس یمن میں گندے پانی سے لاحق ہونے والی بیماریوں کے سبب دس لاکھ سے زائد افراد بیمار ہوئے تھے جن میں سے دو ہزار افراد مر گئے تھے۔

مرنے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی تھی۔یہ سسٹم محکمہ موسمیات کے تعاون سے بنایا گیا ہے جس کے ذریعے کسی علاقے میں ہیضے کا مرض پھیلنے سے چار ہفتے قبل پتہ چل سکتا ہے۔محکمہ موسمیات یمن میں ہونے والی بارش کی پیشنگوئی کرتا ہے اور سپر کمپیوٹر اس بات اندازہ لگاتا ہے کہ بارش کتنے ملی میٹر ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد دس کلومیٹر کی حدود کا تعین ہو کیا جاتا ہے۔یہ اس لحاظ سے بہت اہم ہے کیونکہ زیادہ بارش سے نکاسیِ آب کا مسئلہ ہوتا ہے اور اٴْس سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی