ضلع ناظم ہنگو کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ،

ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پربرہمی کا اظہار ایم ایس ہسپتال سے جواب طلب کر لیا، ہسپتال کے سویپرز کی معطلی کی سفارشات متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی

منگل 28 اگست 2018 16:42

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) ضلع ناظم ہنگو کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ۔ ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پربرہمی کا اظہار۔ایم ایس ہسپتال سے جواب طلب کر لیا۔ ہسپتال کے سویپرز کی معطلی کی سفارشات متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم ہنگو اسداللہ وزیر نے عوامی شکایات پر ضلع ہنگو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر اچانک چھاپہ لگا کر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ہسپتال کے اندر اور ہسپتال کے باہر صفائی کے ناقص انتظامات اورخصوصاً باتھ رومز کی عدم صفائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فرائض میں غفلت کرنے اور عدم دلچسپی پر 10سویپرز کی معطلی کے سفارشات متعلقہ حکام کو ارسال کی گئی تا ہم ہسپتال میں ناقص صفائی پر خاموشی اختیار کرنے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سے جواب بھی طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع ناظم اسد اللہ وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں حکومت کی طرف سے سویپر لگائے گئے ہیں تا ہم ایم ایس ان تمام سویپرز سے ڈیوٹی لینے سے قاصر ہے جبکہ سویپرز خود بھی ہسپتال کا چکر لگا کر غائب ہو جاتے ہیں اور صفائی کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں سمیت دیگر سرکاری محکموں کو عوامی خدمت کے مراکز بنانا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے تمام تر وسائل بر وے کار لائے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی