نرسوں کی کمی دور کرنے کیلئے 2200 بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی‘ وزیرصحت پنجاب

بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی، نرسنگ سٹاف محکمہ صحت کا اہم جزو ہے ‘ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 31 اگست 2018 16:04

نرسوں کی کمی دور کرنے کیلئے 2200 بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی‘ وزیرصحت پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی دور کرنے کیلئے 2200اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔ یہاں نرسنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نرسنگ سٹاف محکمہ صحت کا ایک اہم جزو ہے۔

نرسوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی تاہم یہ نرسوں کا بھی فرض ہے کہ وہ مریضوں کی خدمت کا جذبہ بروئے کار لائیں اور پیشے کی عزت مزید بڑھائیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک ہی ایجنڈہ ہے اور وہ ہے عام آدمی کی بہتری۔اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹیم دن رات ایک کررہی ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ صحت پر عوام کا اعتماد بڑھانے میں نرسنگ سٹاف کا اہم کردار ہے۔ بطور ڈاکٹر نرسوں کے ساتھ طویل عرصے تک کام کیا اور پی ایم اے کے پلیٹ فارم سے ان کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز سنائی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہسپتال آنے والے دکھی مریضوں سے اچھا سلوک ہی آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔مریضوں سے حسن سلوک سرکاری ہسپتالوں کا طرہ امتیاز ہونا چاہیئے۔ہسپتال بالخصوص ایمرجنسی میں آنے والوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔پریشان حالی میں ہسپتال آنے والے مریض ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرپور توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی