جنرل ہسپتال کو بجلی و گیس کے بلوں میں سیلز ٹیکس سے استثنیٰ ،سالانہ7کروڑ روپے کی بچت ہو گی

یہ رقم مریضوںکی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گی ، پرنسپل پروفیسر محمد طیب کی ا نتظامیہ اور فنانس سٹاف کو شاباش موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائیں گے ‘پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج

پیر 3 ستمبر 2018 17:54

جنرل ہسپتال کو بجلی و گیس کے بلوں میں سیلز ٹیکس سے استثنیٰ ،سالانہ7کروڑ روپے کی بچت ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) جنرل ہسپتال کو انتظامیہ کی کاوشوں سے بجلی اور گیس کے بلوں میں سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے جس کے باعث 60لاکھ روپے ماہانہ اور7کروڑ روپے سے زائد سالانہ کی بچت ہو گی اس سلسلے میں لیسکو نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔اس اہم اقدام پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و ایل جی ایچ پروفیسر محمد طیب نے ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، ڈائریکٹر فنانس ریاضت علی شاہ ،کبیر نیازی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گی اور جنرل ہسپتال میں دی جانے والی سہولتوں میں مزید اضافہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ بچت ، کفایت شعاری اور کم سے کم اخراجات کرنے کی موجودہ حکومت کی پالیسی میں بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے کہ سرکاری رقوم میں جس قدر ہو سکے بچت کی جائے اور جنر ل ہسپتال کی انتظامیہ نے بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے بجلی اور گیس کے بلوں میں خاطر خواہ رقوم بچائی ہیں جس پر انتظامی افسران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ دیگر صوبوں میں بھی اخراجات کی کمی کیلئے ٹھوس پالیسی پر عمل کیا جائے گا اور وہ خود اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ زیادہ سے زیادہ بچت کی جا سکے ۔پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے ہسپتال کے دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور پارکنگ ،صفائی ستھرائی ،سینٹری ورک اور ہسپتال کے گرد و پیش تجاوزات کے خاتمے کے معاملات کی رپورٹ طلب کی ۔انہوں نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال کو مثالی ادارہ بنانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے اور اس ادارے کے ہر شعبے بالخصوص نیورو کو نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ ملک بھر میں جو منفرد مقام حاصل ہے اُس کا معیار برقرار رکھا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی