فرنٹ لائن رضاکاروں نے پولیو کیخلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ،ایم پی اے عمر جمالی

بدھ 5 ستمبر 2018 15:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2018ء) ایم پی اے عمر جمالی کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ ،کوآرڈینیٹر سید فیصل احمد سے ملاقات ،پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت ،حکومت کے پولیوکے خاتمے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،ممبر صوبائی اسمبلی عمر جمالی نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کادورہ کیا ،سید فیصل احمد نے ایم پی اے کوبلوچستان میں پولیو مہم کے حوالے سے اقدامات اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دی سید فیصل احمد نے معزز ممبر اسمبلی کوبتایا کہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی آپریشن سینٹر اپنی تمام کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں او رباقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے جس میں ہر بچے کو قطرے پلانے کا ہدف یقینی بنایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے قریب چند ایک علاقوںمیں پولیو کیسز سامنے آئے ہیں تاہم کیسز کی تعداد بہت کم ہوگئی ہے اس موقع پر ایم پی اے عمر جمالی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی ہر ممکن مدد کریگی انہوں نے کہا پولیو مہم میں شریک تما م ادارے ،رضاکار اور سیکورٹی اہلکاروں کی انتھک محنت کے باعث آج صوبے میں پولیو کیخلاف ایک موثرمہم جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو کیخلاف مہم میں کام کرنے والے فرنٹ لائن رضاکاروں بلخصوص معاشر ے کے مختلف طبقات کی شرکت نے پولیو کیخلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے ہماری حکومت کی کوشش بھی ہے کہ بلوچستان سے پولیو مہم کاخاتمہ ہو کیونکہ پولیو ہمارے بچوں کوعمربھر کیلئے معذور کردیتا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے صوبائی حکومت کی کوشش ہوگی پورے صوبے میں بچے اس موذی مرض سے محفوظ رہیں جس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار اداکرنا ہوگا کیونکہ صرف ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور صوبائی حکومت اس مرض کا خاتمہ نہیں کرسکتے اس کیلئے ہر فرد اپنا حصہ ڈالے تو مرض کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی سید فیصل احمد نے ایم پی اے عمر جمالی کادورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی