پشاور ،ْانسداد پولیو مہم سے ایک بچہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ گیا

پولیو وائرس سے بچانے کے لیے بچے کو ویکسین دی گئی تھی جس کی وجہ سے اس میں قوت مدافعت پیدا ہوئی ،ْحکام

بدھ 5 ستمبر 2018 23:50

پشاور ،ْانسداد پولیو مہم سے ایک بچہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے باعث ایک بچے کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا لیا گیا۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ چار سدہ کے علاقے یونین کونسل سرکئی ٹیٹرہ میں ایک پولیو کا کیس سامنے آیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ پولیو کا کیس ڈیڑھ سالہ بچے ارسلان میں رپورٹ ہوا تھا تاہم خوش قسمتی سے بچے کو انسداد پولیو ویکسین پلائی گئیں تھی جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ رہا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر محمد عابد خان وزیر نے ایک اعلامیے میں کہا کہ چارسدہ کے گاؤں تہبانہ میں 19 ماہ کے بچے ارسلان کے پولیو وائرس سے متاثرہ ہونے کی مکمل تحقیق کی گئیں جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پولیو وائرس نے ارسلان پر حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس سے بچانے کے لیے بچے کو ویکسین دی گئی تھی جس کی وجہ سے اس میں قوت مدافعت پیدا ہوئی اور وہ معذوری سے نا صرف بچ گیا بلکہ وہ ایک عام بچوں کی طرح معمول کی زندگی گزار رہا ہے۔

محمد عابد وزیر نے ارسلان کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا جس سے ان کے بچے کی زندگی کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ مذکورہ خطے میں پولیو وائرس بدستور موجود ہے، جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں والدین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے جو پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔محمکہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24 ستمبرسے پولیو مہم شروع کی جارہی ہے اور اس مہم کے دوران 57 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی