پندھرویں تین روزہ ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا نمائش کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہوگی

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے نتیجے میں بیرون ممالک سے نمائش میں شرکت کیلئے آخری لمحات میں بھی درخواستیں موصول ہوئیں، ڈاکٹر خورشید نظام

پیر 10 ستمبر 2018 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) ایکسپو سینٹر کراچی میں 15ویں بین الاقوامی ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا نمائش کل (منگل) 11ستمبر سے شروع ہوگی۔ نمائش میں چائنا، سنگاپور، بھارت، امریکہ ، برطانیہ، جرمنی، سوئزرلینڈ، فرانس ، اٹلی اور ترکی سمیت25 ممالک کے 550 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں، تین روزہ نمائش میں 912 برانڈز کے اسٹالز لگائے گئے۔

ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے صحت اور تعلیم کے ویژن نے سے دنیا بھر میں مثبت تاثر قائم ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد 15 ویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا میں شرکت کے لئے آخری لمحات میں بھی بیرون ممالک سے شعبہ صحت سے منسلک کئی اداروں کے وفود کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ای کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ بین القوامی نمائش ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا میں اس سال چھے ہالز میں دنیاکی معروف کمپنیاں صحت اور ادویات کے علاوہ تحقیقی حوالے سے اپنے اسٹال مشتہر کررہی ہیں۔ 15ویں تین روزہ نمائش میں 30 سے زائد سیمینار منعقد کئے جارہے ہیں جن میں طب اور تحقیق کے شعبے سے منسلک غیر ملکی اور پاکستانی ماہرین اظہار خیال کریں گے۔

ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 15ویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا نمائش میں زیادہ تعداد میں اس صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعلیم اور صحت کے ویژن سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سال آخری لمحات میں بھی کئی ممالک کے شعبہ صحت سے منسلک اداروں کی 15 ویں ہیلتھ ایشیا میں شرکت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

تین روزہ 15ویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا کے سیمینارز میں ماہرین انسانی صحت پر ہونے والی جدید تحقیق اور پاکستان میں ان پر عملدرآمد کے علاوہ انسانی جسم میں خون کی حفاظتی منتقلی، انیستھیزیا، دماغی صحت، جلدی امراض، ریڈیالوجی، جدید ڈائلاسسزکے مراکز کے قیام اور اداویات پر دنیا میں ہونے والی نئی پیش رفت سے آگاہ کریں گے

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو