پاکستان بھر میں انسداد خسرہ مہم 15سے 27اکتوبر تک جاری رہے گی

9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے انجیکشن لگائے جائیں گے

جمعرات 13 ستمبر 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) پاکستان بھر میں انسداد خسرہ مہم 15سے 27اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے انجیکشن لگائے جائیں گے ۔ سندھ بھر میں سالانہ ہزاروں بچے خسرہ سے متاثر ہو کر سیکڑوں بچے جاں بحق ہو جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں خسرہ مہم کی بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں ۔

وفاقی حکومت ، سندھ حکومت ، ڈبلیو ایچ او یونیسیف اور یو ایس ایڈ کی جانب سے خسرہ سے بچاؤ کے انجکشن لگانے کا آغاز 15 اکتوبر سے ہو گا ۔ سندھ میں 73 لاکھ بچوں کو انجکشن لگائے جائیں گے ۔ اس تعداد میں 51 فیصد بچوں کو کبھی خسرہ سے بچاؤ کے مکمل انجیکشن نہیں لگے اور اس میں 6 فیصد تعداد ایسے بچوں کی بھی ہے ، جن کو کبھی انجیکشن لگے ہی نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

خسرہ بیماریوں کی جڑ ہے ، جس کا جراثیم انسان کے جسم میں لمبے عرصے تک رہتا ہے ۔

یقینا اس مہم کے بعد آگے آنے والے وقتوں میں بیماریوں اور اموات میں واضح کمی آئے گی ۔ اس حوالے سے کچھ روز قبل میرپور خاص میں سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ اس مہم میں سندھ بھر کے تمام اضلاع کے گلی ، کوچوں اور چوک پر کیمپ لگائے جائیں گے ، جہاں والدین اپنے 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو لا کر خسرہ سے بچاؤ کے انجیکشن لگوائیں گے ۔ اس ضمن میں پاکستان پیڈریاٹرک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے سندھ بھر کے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے انجیکشن لگوا کر انہیں بیماریوں سے پاک کریں اور پاکستان بھر سے اس بیماری کو اکھاڑ کر باہر پھینکنے میں ہماری مدد کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی