صدر زرداری کی صحت یابی پر خوشی ہے ،امریکا

امریکا نے صدر آصف زرداری کی مکمل صحت یابی اور وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان لارا روزن نے صدر آصف زرداری کی دبئی سے واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ صدر آصف علی زرداری مکمل صحت یاب ہوکرواپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لارا روزن کا کہنا تھا توقع ہے کہ مشترکہ مفادات کیلئے پاکستان سے ملکر کام کرتے رہیں گے ۔

Your Thoughts and Comments