ڈرگ انسپکٹر کے ڈی آئی خان اورمضافاتی علاقوں میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے، متعدددکانیں سیل

پیر 17 ستمبر 2018 12:55

ڈرگ انسپکٹر کے ڈی آئی خان اورمضافاتی علاقوں میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے، متعدددکانیں سیل
ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیظ مروت کے ضلعی ڈرگ انسپکٹر عمران خان برکی کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافات میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ،دکاندار دکانیں بند کرکے چلے گئے،ڈرگ لائسنس نہ ہونے پر متعدد دکانیں سربمہر کردی گئیں ۔ڈرگ انسپکٹر نے ضلعی ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے ۔

چھاپوں کی اطلاع ملتے ہی متعدد دکاندار دکانیں بند کرکے چلے گئے‘اس دوران متعدد دکانداروں کے پاس ڈرگ لائسنس نہ ہونے کے باعث ان کی دکانیں سربمہر کردی گئیں ۔ڈرگ انسپکٹر نے دوا فروشوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ڈرگ لائسنس فوری طور پر حاصل کریں بغیر لائسنس کسی کو غیر قانونی کاروبار کرکے انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی‘جن دوافروشوں کے لائسنس کی معیاد ختم ہوگئی ہے وہ فوری تجدید کروائیں ۔

(جاری ہے)

پندرہ روز کے اندر اگرانہوںنے تجد ید نہ کروائی تو نہ صرف ان کی دکانیں سیل کردی جائیں گے بلکہ ان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کیے جائیں گے ۔انہوںنے دوافروشوں پر زور دیا کہ وہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر مریضوں کو ڈاکٹر کے نسخے کے عین مطابق ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں اور جعلی غیر معیاری بغیر وارنٹی ادویات کی فروخت سے گریز کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی