دن میں زیتون کے 4 چائے کے چمچ استعمال کرنے سے کینسر کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی اسپتال کی تحقیقی رپورٹ

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29دسمبر2006 )کوپن ہیگن یونیورسٹی ہسپتال کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دن میں زیتون کے 4 چائے کے چمچ استعمال کرنے سے کینسر کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تحقیق 182 یورپین مردوں پر کی گئی جو زیتون کے تیل کا کثرت سے استعمال کرتے تھے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ زیتون کے تیل میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو خون میں سے کینسر کی بیماری کی وجوہات کو ختم کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔

Your Thoughts and Comments