پی آئی سی میں مریضوں کو دی جا نیوالی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہوگئی ،گورنر اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹیوں کی طرف سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ،تاحال ذمہ داروں کا تعین نہ ہو سکا

اتوار 22 جنوری 2012 22:35

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو دی جا نیوالی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 27تک پہنچ گئی ہے ، گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے بنائی گئی کمیٹیوں کی طرف سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جا سکا ،پنجاب حکومت کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ تما م عوامل کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم تخریب کاری بھی خارج از امکان نہیں کیونکہ دوائی میں جس عنصر کی ابتدائی طور پر نشاندہی ہوئی ہے وہ عام طور پر ادویات ساز فیکٹری میں نہیں ہوتا،خریدی گئی ادویات کے ایک بیج میں مسئلہ سامنے آیا ہے اور24ہزار مریض یہ ادویات لے چکے ہیں جن میں سے 30فیصدنے یہ واپس کر دی ہیں،105مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 50کی حالت تشویشناک ہے جسکی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشہ ہے ،چیئرمین فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ فارما سوٹیکل کمپنیوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ادویات جعلی ہیں اور نہ ہی ان میں مرکری کی آمیزش ہے بلکہ شرح اموات میں کسی وائرل انفیکشن اور بائیو وار کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی آئی سی سے ملنے والی ادویات کے استعمال کے بعد ہسپتالوں میں لائے جانیوالے مریضوں میں سے مزید چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جسکے بعد یہ تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ کئی زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی