ادویات ری ایکشن،ہلاکتیں نہ رک سکیں، آج ایک اور جاں بحق

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی کی مفت ادویات کے ری ایکشن کی وجہ سے ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔لاہور میں آج ایک اور مریض چل بسا۔ پی آئی سی لاہور کی مفت ادویات کے ری ایکشن سے مجموعی طور پراب تک ایک سوایک مریض جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہورکے علاقے باغبانپورہ کا رہائشی اصغرمیو ہسپتال میں زیرعلاج تھا جو جانبر نہ ہوسکا اوردم توڑ گیا ۔ لاہورمیں پی آئی سی کی ادویات کے ری ایکشن کے باعث ہلاکتوں کا شروع ہونے والا سلسلہ کسی طرح سے بھی تھمنے میں نہیں آ رہا اور دن بدن جاں بحق ہونے و الوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے

Your Thoughts and Comments