فیصل ۱ٓباد، انسداد خسرہ مہم 15سے 27،اکتوبر تک جاری رہے گی

جمعہ 5 اکتوبر 2018 13:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر فیصل ۱ٓبادمیں انسداد خسرہ مہم 15سے 27،اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے دوران 6ماہ سے 7سال تک کی عمر کے 11لاکھ 68ہزار300بچوںکو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے محکمہ صحت کی مجموعی طور پر 1033ٹیمیںڈیوٹی پرمامور ہونگی جبکہ 24ہزار816سوشل موبلائزرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر سید احمدفواد کی زیرصدارت انسداد خسرہ مہم کے ضروری انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ملک مشتاق حسین نائچ،قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر وبائی امراض ڈاکٹر بلال احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس،محکمہ تعلیم،سوشل ویلفئر،لیبرودیگر محکموں کے افسران کے علاوہ عالمی ادارہ صحت،پرائیویٹ سکولز اور پختون آبادیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد خسرہ مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں مربوط مائیکرو پلان ترتیب دیا جائے جبکہ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل بھی جلد مکمل کریں۔انہوںنے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو خسرہ مہم کے ایام سے قبل ازوقت آگاہ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ بچوں کو خسرہ کی بیماری سے بچائو کے لئے مہم بڑی اہمیت کی حامل ہے جس میں معمولی سی بھی غفلت کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے خسرہ مہم کے بارے میں شہری ودیہی علاقوں میں والدین کی آگاہی کیلئے اعلانات کرانے سمیت دیگر تشہیری ذرائع بھی بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں تک رسائل حاصل کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات ہونے چاہیں۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ مہم کے دوران سوشل موبلائزرز گھر گھر جا کر والدین کو ریفرنس سلپ دیں گے اور بچوں کو 312 ٹیمیں خسرہ سے بچائو کے لئے مختص کردہ پوائنٹس پر ٹیکے لگائیں گی جبکہ 721آئوٹ ریچ ٹیمیں سکولوں میں جاکر ویکسینیشن کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ خسرہ مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں سٹاف کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے جبکہ دیگر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران سی ای او ہیلتھ کے دفتر میں کنٹرول روم کام کرے گا جہاں فون نمبر041-9200371فنکشنل رہے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی