وٹامن ڈی سپلیمنٹ کے استعمال سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کم ہوتا ہے، ماہرین

جمعہ 5 اکتوبر 2018 13:38

وٹامن ڈی سپلیمنٹ کے استعمال سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کم ہوتا ہے، ماہرین
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کے باقائدہ استعمال سے دل کی رگیں لچکدار اور تندرست رہتی ہیں جس سے فالج اور امراض قلب کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ اگسٹا یونیورسٹی میں جارجیا میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر یانبن ڈونگ کی جانب سے کی گئی تحقیق کے دوران شرکاء کو وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار دی گئی تو ان کے دل کی رگوں کی لچک بڑھ گئی اور رگوں کی سختی بھی کم نوٹ کی گئی۔

جیسے جیسے وٹامن ڈی کی مقدار بڑھائی گئی ان کی رگیں اسی لحاظ سے نرم اور لچکدار ہوتی گئیں۔ ڈاکٹر یانینکے مطابق انسانی جلد دھوپ جذب کرکے قدرتی طور پر بدن میں وٹامن ڈی بناتی ہے لیکن سیاہ فام افراد کی گہری رنگت والی جلد سورج کی روشنی اچھی طرح جذب نہیں کر پاتی اور یوں سیاہ فام افراد کی اکثریت وٹامن ڈی کی قلت کا شکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب موٹے افراد میں چکنائی کی وجہ سے دھوپ جلد کی اس گہرائی تک نہیں جاسکتی جہاں وٹامن ڈی کی تالیف ہوتی ہے۔

ماہرین نے سیاہ اور موٹے افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ استعمال کریں ۔ ماہرین کے مطابق بالغ افراد کے لیے روزانہ وٹامن ڈی کے 600 یونٹ استعمال کرنا درست ہے تاہم اس سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے سے انسانی جسم پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ وٹامن ڈی جسم کی اندرونی سوزش اور سوجن کو بھی کم کرتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی