پاکستان میں مختلف اعضاء کے ناکارہ ہوجانے کے باعث ہر سال قریب 50 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،ڈاکٹرقیصر سجاد

جمعہ 5 اکتوبر 2018 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) آرٹس کونسل کراچی کی میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئرکمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں مختلف اعضاء کے ناکارہ ہوجانے کے باعث ہر سال قریب 50 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ کسی کی زندگی بچانے کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے جسمانی اعضاء کے عطیہ اور پیوندکاری سے محض ایک فرد اپنے اعضاء عطیہ کر کے چھ لوگوں کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔

پاکستان میں اس بات کا شعور بہت کم لوگوں میں ہے اور ہمارا مقصد اسی بات کے شعور کو بیدار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی بہ تعاون پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم ای) کے زیر اہتمام شیما کرمانی کا تھیٹر پلے ’’ دل کی آواز سنو‘‘ میں کیاانہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل کراچی لوگوںمیںصحت وصفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کرواتی رہتی ہے یہ ڈرامہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آرگن ڈونیشن کا سلسلہ2010ء سے شروع ہوااور مزید اس پر کام کیا جارہاہے۔اس تھیٹر پلے میں ایک کہانی بیان کی گئی جس میں لوگوں میںاس بات کے شعور کو بیدار کیا گیا کہ ملک میں سالانہ ہزاروں افراد عطیہ شدہ اعضاء کے انتظار میں ہی موت کا شکار ہو جاتے ہیںتومرنے کے بعد انسان کو اپنے اعضاء عطیہ کرنے چاہئے۔ اس تقریب کے موقع پر پاکستان کی مشہور تھیٹر ڈائریکٹر شیماکرمانی نے کہا کہ اس پلے کا مقصد لوگوں میں اس بات کے علم کوپھیلانا ہے کہ وہ خود کو ’’آرگن ڈونیشن ‘‘ کے لیے رجسٹر ڈ کروائیں۔

انہوں نے پلے کے دوران اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ خود بھی -آر گن ڈونیشن کی ٹیم کا حصہ ہیں۔انہوں نے تقریب کے اختتام پرمیڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئرکمیٹی اور پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن سے اظہار تشکر کیا۔ تقریب میںموجود تمام شرکاء کے سوالات کے جوابات پاکستان کے مشہورڈاکٹر امیرالحق ،فضل اختر،الطاف ہاشمی ، انور نقوی اور دیگر نے دئیے اور آرگن ڈونیشن کی رجسٹریشن کے لیے اسٹالز کا بھی لگائے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی