مضر صحت مشروبات سے ملک میں ذیابیطس (شوگر) اور یگر بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے‘وفاقی وزیر صحت

عامر محمود کیانی کی وفاقی اور صوبائی وزراء برائے تعلیم سے تعلیمی اداروں کے اندر اور 100 میٹر کی حدود میں مضر صحت مشروبات کی فروخت پر پابندی کی درخواست

منگل 9 اکتوبر 2018 14:21

مضر صحت مشروبات سے ملک میں ذیابیطس (شوگر) اور یگر بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے‘وفاقی وزیر صحت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے وفاقی اور صوبائی وزراء برائے تعلیم سے تعلیمی اداروں کے اندر اور 100 میٹر کی حدود میں مضر صحت مشروبات کی فروخت پر پابندی کی درخواست کی ہے وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ مضر صحت مشروبات سے ملک میں ذیابیطس (شوگر) اور یگر بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

مضر صحت مشروبات میں چینی کی زائد مقدار کی وجہ سے بچوں کے موٹاپن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی تحقیق کے مطابق موٹاپا ، دل کی بیماری ، کینسر اور دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے ۔ حالیہ قومی ذیابیطس سروے 2016-17 کے مطابق پاکستان میں 26 فیصد بالغ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں ۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو روزانہ 6 چائے کے چمچ سے کم چینی استعمال کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب اور سندھ فوڈ اتھارٹیز نے تعلیمی اداروں کے اندر اور 100 میٹر کی حدود میں مضر صحت مشربات کی فروخت پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اب وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے وفاقی اور کے پی کے ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء تعلیم کو ایک خط میں درخواست کی ہے کہ وہ بھی تعلیمی اداروں میں مضر صحت مشروبات پر پابندی عائد کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی