محکمہ صحت فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی میں ہیپاٹائٹس کے علاج معالجہ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی سینٹر کا قیام عمل لائے ،

نصیرآباد ڈویژن میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر اظہار خان کھوسہ

منگل 9 اکتوبر 2018 16:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر میر اظہار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد تشویشناک عمل ہے، پینے کے صاف پانی کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث یرقان کی امراض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکومت اپنی سطح پر اس امراض سے بچاؤ کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے مگر علاج معالجہ مہنگا ہونے سے غریب افراد کو انہتائی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہیپاٹائٹس کے علاج کے لیے سرکاری سطح پر مرکزی سینٹر کوئٹہ میں ہونے سے نصیرآباد ڈویژ ن سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو بہت سی مشکلات پیش آرہی ہیں بھاری اخراجات برداشت کرکے مریضوں کو ادویات اور انجکشن کے لیے کوئٹہ جانا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میر اظہار خان کھوسہ نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت حکومت بلوچستان فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی علاج معالجہ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی سینٹر کا قیام عمل میں لاکر غریب عوام کو کوئٹہ کے اخراجات سے بچایا جائے تاکہ مریضوں کو مقامی سطح پر مفت میڈیسن اور ٹیکہ جات کی سہولت میسر ہو سکے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے سے بھی یہاں پر ڈاکٹرز کی ٹیم کام تو کر رہی ہے لیکن وہ ادویات اور ٹیکہ جات کے لیے مریضوں کو کوئٹہ ریفر کررہی ہے جہاں مریضوں کو کوئٹہ میں انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیرصحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عوامی اہم مسلے کے حل پر خصوصی توجہ دیکر غریب عوام کو مشکلات سے نجات دلایا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی