ڈیجیٹل سہولیات کا غیر متوازن استعمال اس وقت ایک مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے، واحد سراج

پیر 15 اکتوبر 2018 13:16

ڈیجیٹل سہولیات کا غیر متوازن استعمال اس وقت ایک مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے، واحد سراج
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ماہر تعلیم واحد سراج نے کہا ہے کہ ایک موثر سماجی نظام کے بغیر ترقی کا تصور لایعنی ہے، جب تک انسان کو اپنے خالق، مذہب، معاشرتی اقدار، روایات، خاندانی نظام اور فرائض کا علم نہ ہو تب تک وہ ناخواندہ ہی رہتا ہے، ہمارے بچوںڈیجیٹل سہولیات کا غیر متوازن استعمال اس وقت ایک مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ موبائل فون اور ٹیبلٹس وغیرہ کا استعمال صرف پیغامات کی ترسیل، معلومات کے حصول اور تحقیق کیلئے کیا جائے ورنہ بے تحاشا گیمز کھیلنے اور فضولیات میں پڑنے سے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

وہ گذشتہ روز نجی تعلیمی ادارہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہزارہ سید الامین تھے۔ اس موقع پر مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ واحد سراج نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈیجیٹل سہولیات کا غیر متوازن استعمال اس وقت ایک مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے، چین میں ایسے مریضوں کی بحالی کیلئے باقاعدہ مراکز قائم کئے گئے ہیں تاہم پاکستان میں ابھی تک اس حوالہ سے خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اصل کامیابی کاروباری ترقی نہیں بلکہ اقدار کو تقویت دینا ہے تبھی ایک باشعور قوم کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی