کراچی میں 15 تا 27 اکتوبر خسرہ سے بچائو کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے، ڈاکٹر سید سیف الرحمن

والدین 9 ماہ سے 5 سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے جات کے مراکز میں لا کر خسرہ سے بچائو کا ٹیکہ ضرور لگوائیں،کمشنر کراچی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:37

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 15 تا 27 اکتوبر خسرہ سے بچائو کی خصوصی مہم کا آغاز ہوچکا ہے لہٰذا والدین اپنے 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے جات کے مراکز میں لاکر خسرہ سے بچائو کا ٹیکہ ضرور لگوائیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسپتالوں میں خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگانے کیلئے خصوصی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں، یہ مہم نہ صرف کراچی میں بلکہ پورے صوبے میں جاری ہے، ہمیں اپنی آنے والی نسل کو صحت مند رکھنے کے لئے اس کی پرورش اور صحت پر بھر پور توجہ دینی چاہئے لہٰذا والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے کا کورس ضرور مکمل کروائیں اور اس ضمن میں کسی بھی جانب سے کہی جانے والی منفی باتوں پر بالکل بھی توجہ نہیں دیں کیونکہ یہ تمام تر حفاظتی ٹیکے اور ویکسین کے کورس بچوں کی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں، انسداد پولیو کے لئے مختلف ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلاتی ہیں مگر خسرہ سے بچائو کا ٹیکہ لگوانے کیلئے والدین کو اپنے بچوں کو اسپتال یا متعلقہ حفاظتی مراکز خود لے کر آنا ہوگا جہاں انہیں باآسانی خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوسوبھراج میٹرنٹی اسپتال میں انسداد خسرہ مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوبھراج میٹرنٹی اسپتال ڈاکٹر حوریہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر خاور، آر ایم او ڈاکٹر مہوش اور ڈاکٹر یاسین نعمان بھی موجود تھے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اسپتال میں بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے بھی لگوائے۔

انہوں نے کہا کہ 2017ء کے اختتام اور 2018ء کے اوائل میں شہر کے مختلف علاقوں میں خسرہ کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث انسداد خسرہ کے لئے حکومتی سطح پر باقاعدہ ایک مہم شرو ع کی گئی ہے تاکہ بچوں کو خسرہ کی بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ والدین جو اپنے بچوں کو باقاعدہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس کروا رہے ہیں وہ بھی اس مہم میں اپنے بچوں کو خسرہ کا ٹیکہ ضرور لگوائیں،انہوں نے کہا کہ خسرہ کی بیماری نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی موجود ہے، 2012-13 میں پھیلنے والی خسرہ کی وباء کی وجہ سے پاکستان میں 500 سے زائد بچوں لقمہ اجل بن گئے تھے،انہوںنے کہا کہ خسرہ کا وائرس کھانسی اور چھینک کے ذریعے ایک بچے سے دوسرے بچے تک پھیلتا ہے یہ وائرس پرہجوم مقامات مثلااسکولوں، مارکیٹس وغیرہ میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے خصوصاً جب بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ گھر گھر جا کر بچوں کو خسرہ کے ٹیکے نہیں لگائے جاتے، پولیو ویکسین منہ کے ذریعہ پلائی جاتی ہے جبکہ خسرہ ویکسین ٹیکے کے ذریعے لگاتے ہیں اور اسے ایک مخصوص درجہ حرارت پر ویکسین کیئریئر میں رکھا جاتا ہے اسی لئے بچوں کو خسرہ سے بچائو کا ٹیکہ لگانے کے لئے اسپتال لانا ضروری ہے، انہوں نے والدین کو تاکید کی کہ وہ اس بات کا پہلے یقین کرلیں کہ ان کے بچے کو تربیت یافتہ ویکسی نیٹر، میڈیکل ٹیکنیشن یا لیڈی ہیلتھ ورکر جن کی ٹیکے لگانے کی مہم میں ڈیوٹی لگائی گئی ہو انہوں نے ضروری تربیت بھی حاصل کی ہو صرف وہی ٹیکہ لگائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی