ایسپرن سے جگر کے کینسر کے خدشات میں کمی واقع ہوسکتی ہے ،ْ رپورٹ

تحقیق کاروں نے 1980 میں شروع ہونے والی 2 طویل مدتی تحقیق کی تفصیلات کو جانچا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:16

ایسپرن سے جگر کے کینسر کے خدشات میں کمی واقع ہوسکتی ہے ،ْ رپورٹ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء)ایسپرن صرف سر درد میں مدد دینے کے علاوہ بھی بہت سے فوائد پہنچا سکتی ہے جیسے عام جگر کے کینسر کے خدشے کو کم کرسکتی ہے۔ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے میسا چوسٹس جنرل ہسپتال سے منسلک تحقیق کاروں نے بتایا کہ ان کی تحقیق سے ملنے والے شواہد بتاتے ہیں کہ ایسپرن سے جگر کے کینسر، جسے ہیپٹا سیلیولر کارسینوما بھی کہتے ہیں ،ْپیدا ہونے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی تحقیق امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن، اونکولوجی، کے اکتوبر کے مہینے کے جرنل میں شائع ہوئی۔تحقیق کاروں نے 1980 میں شروع ہونے والی 2 طویل المدتی تحقیق کی تفصیلات کو جانچا۔ تحقیق کے شراکت دار، جن کا تعلق صحت کے شعبے ہی سے تھا ،ْ نے 30 سال تک ہر 6 ماہ میں اپنی ادویات کے استعمال کے حوالے سے تفصیلات بتائی تھیں ،ْتقریباً 1 لاکھ 34 ہزار شراکت داروں، جن میں 46 ہزار خواتین اور 88 ہزار مرد شامل تھے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسپرن کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا۔تحقیق کاروں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 5 سال تک ہر ہفتے ایسپرن کی کم از کم 2 گولیاں ،ْ 325 ملی گرام ،ْلینے سے جگر کے کینسر پیدا ہونے کے خدشات میں کمی آتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی