کینسر سے متاثرہ افراد کو آپریشن کے بعد غیر ضروری کیموتھراپی سے نجات مل سکے گی

آسٹریلوی ماہرین نے خون کا نیا سادہ ٹیسٹ متعارف کرادیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:13

کینسر سے متاثرہ افراد کو آپریشن کے بعد غیر ضروری کیموتھراپی سے نجات مل سکے گی
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) آسٹریلوی ماہرین نے خون کا ایسا نیا سادہ ٹیسٹ متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے کینسر سے متاثرہ افراد کو آپریشن کے بعد غیر ضروری کیموتھراپی سے نجات مل سکے گی۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹیسٹ آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے والٹر اینڈ الیزا ہال انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے ماہرین نے تیار کیا ہے اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 40 ہسپتالوں میں اس کو مریضوں پر آزمایا جارہا ہے۔

ٹیسٹ کے ذریعے متاثرہ فرد کے خون کا نمونہ لے کر اس بات کا تعین کیا جاسکتا ہے کہ اس کے جسم میں کینسر ٹیومر (سرطانی رسولی) کے آپریشن کے بعد اس کے کچھ حصے موجود ہیں یا اسے آپریشن کے دوران مکمل طور پر جسم سے نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت تک ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں تھا جس کی مدد سے اس بات کا درست تعین ہوسکے کہ سرطانی رسولی کا آپریشن کس حد تک کامیاب رہا ہے اور مریضوں کو احتیاطاً کیموتھراپی کے تکلیف دہ عمل سے گذرنا پڑتا تھا اور اس کے درد، تھکن، متلی، نظام ہضم کی خرابی، یادداشت متاثر ہونے، حمل سے متعلق اور دل، پھیپھڑوں اور اعصابی نظام پر سائیڈ ایفیکٹس برداشت کرنا پڑتے تھے۔

نئے ٹیسٹ کے ذریعے مریضوں کی بڑی تعداد کو ایسی تمام کیفیات سے نجات مل سکے گی۔ نئے ٹیسٹ کی آزمائش 2015 میں شروع کی گئی تھی جو 2021 ء میں مکمل ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی