عید کے دنوں میں مسلسل گوشت کھانا مضر صحت ہے، جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے چھریاں گرم پانی میں دھو کر استعمال کی جائیں۔طبی ماہرین

اتوار 31 دسمبر 2006 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2006ء) طبی ماہرین نے کہاہے کہ عید کے دنوں میں مسلسل گوشت کھانا مضر صحت ہے، جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے چھریاں گرم پانی میں دھو کر استعمال کی جائیں،قربانی کے بعد گوشت کو جلداز جلد صاف اور محفوظ کرلینا چاہئے۔ فریز کیا ہوا گوشت عموماً تین ماہ تک قابل استعمال رہتا ہے، تاہم یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ فریزر کم کھلے ۔

ممتاز طبی ماہر اور کاشف جنرل اینڈ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشف الرحمن قریشی نے بتایا ہے کہ ایک بالغ آدمی کیلئے دن بھر میں آدھا پاؤ گوشت کھانا کافی ہے، مگر اس سے زائد مقدار میں گوشت کھانامختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قربانی کے گوشت کو صحیح طرح محفوظ نہ کیا جائے تو اس میں بیکٹریا افزائش پذیر ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گوشت میں پانی کی مقدار10 تا75 فیصد ہے اور جراثیم گوشت کے پانی میں بہت تیزی سے پلتے ہیں اس لئے گوشت کو محفو ظ بنانے کیلئے اس میں شامل پانی کو ختم کرنا ضروری ہے اس مقصد کیلئے گوشت کو دھوپ میں سکھایا جاسکتا ہے تاہم دھوپ میں رکھنے سے پہلے اگر اس میں نمک یالیموں کاسرکا چھڑک لیا جائے توتیزابیت سے یہ خشک ہوجائے گا اور جراثیم بھی ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا گوشت جو لیموں یا مالٹا چھڑ ک کر سکھایا گیا ہوآئرن کی کمی کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث بار بار فریزر بند ہونے سے گوشت کی کیمیائی حالت تبدیل ہوجاتی ہے اسلئے فریزر سے گوشت نکالنے کے بعد اسے فوراً پکالینا چاہئے ، کیونکہ برف پگھلنے کے بعد گوشت غیر محفوظ ہوجاتا ہے اور اس میں بیکٹریا بڑھنا شرو ع ہوجاتے ہیں اور کچھ دیر گذرنے پر یہ قابل استعمال نہیں رہتا، جبکہ گوشت کو فریز سے ایک بار نکالنے اور برف پگھلنے کے بعد دوبارہ فریز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ مضر صحت ہوجاتا ہے۔

گوشت پکانے سے قبل اس کی رنگت کو ضرور دیکھ لینا چاہئے، کیونکہ خراب گوشت کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے جو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہائی بلڈپریشر، دل اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد گوشت کا استعمال کم کریں جبکہ ان کیلئے گوشت کو کارن، سورج مکھی یا سویا بین تیل میں پکا کر کھانا بہتر ہوگا ۔ معمر افراد کلیجی، گردے ، پائے کھانے سے گریز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سردی کے موسم میں ہڈیوں کی یخی بنا کر پیناکھانسی اور جوڑوں کے درد کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی