بچوں کو ناشتہ کی عادت امراض قلب سے بچا تی ہے، فرانسیسی ماہرین

منگل 23 اکتوبر 2018 14:35

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) فرانس کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ نہ کرنے والے بچوں کے جسم میں کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کی مقدار غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتی ہے اور ان میں انسولین کے لیے مزاحمت کرنے کی طاقت متاثر ہوتی ہے جو براہ راست دل کی صحت اور خون کی شریانوں کے مسائل کا موجب بنتی ہے۔پیرس میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں 8 سے 12 سال کے 203 بچوں کے ناشتے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے بچوں میں کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کی مقدار کا خاص طور پر جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ جسم میں انسولین کے لیے مزاحمت کرنے والے خلیات پر بھی توجہ مرکوز کی۔تحقیق سے پتا چلا کہ باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ نہ کرنے والے 13 فیصد بچوں میں کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کے مقدار کافی حد تک بڑھ گئی تھی۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ بچوں کا ناشتے میں بھاری خوراک استعمال کرنا دل کی صحت اور خون کی شریانوں کی تندرستی کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے اور جو بچے متوازن غذا اور خوراک سے محروم رہنے کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ سے ناشتہ نہیں کرتے، ان کے دل اور خون کی شریانیں متاثرہوسکتی ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو امراض قلب سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروی ہے کہ انہیں ناشتے کا عادی بنایا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی