وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا جاری خسرہ مہم کا جائزہ لینے کیلئے دیہی مراکز صحت کا دورہ ،

قومی انسداد خسرہ مہم کا معائنہ کیا

منگل 23 اکتوبر 2018 16:18

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا جاری خسرہ مہم کا جائزہ لینے کیلئے دیہی مراکز صحت کا دورہ ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نی15سے 27 اکتوبر خسرہ کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے ترلائی دیہی مراکز صحت کا دورہ کیا اور قومی انسداد خسرہ مہم کا معائنہ کیا۔ خسرہ مہم کی اہمیت پر زور دیا اور مہم کو کامیاب بنانے کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پروفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت خسرہ مہم میں 9ماہ سے 59 ماہ کے یعنی 5سال تک کی عمر کے 3 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے، ہمارے بچے ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل کے حقدار ہیں اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ تندرست اور محفوظ پاکستان بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ سول سوسائٹی، میڈیا اور والدین حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو صحت مند مستقبل دے سکیں۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کا شعبہ میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔حکومت خسرہ کے بچائو کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے اور خسرہ مہم کی کامیابی کیلئے صوبوں سے بھر پور تعاون کریں گے۔ وزیر صحت نے خسرہ مہم کے کامیاب انعقاد اور تعاون پر یونیسف عالمی ادارہ صحت اور گاوًی کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو