خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی بارے دو روزہ فری میمو گرافی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 25 اکتوبر 2018 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) کینسر کیئر ہسپتال کے تعاون سے اخوت ہیلتھ سروسز میں خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے دو روزہ فری میمو گرافی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کا افتتاح سماجی رہنماء رئیسہ اظہار اور ڈاکٹر عصمت لغاری نے کیا، کیمپ میں پہلے روزچالیس سال سے زائد عمر کی 70سے زائد خواتین کی میمو گرافی کی گئی ، اس موقع پر رئیسہ اظہار اور ڈاکٹر عصمت لغاری نے کہا کہ اس دور میں عوام کیلئے اتنی بڑی مفت سہولت مہیا کرنا بہت بڑا نیکی کا کام اور صدقہ جاریہ ہے، انہوں نے اخوت ہیلتھ سروسز اور کینسر کیئر ہسپتال کی کاوشوں کو سراہا ، ڈاکٹر افشین سہیل نے بتایا کہ ایشیاء اور خاص طور پر پاکستان میں خواتین میں چھاتی کا کینسر بڑی تیز ی سے پھیل رہا ہے اور بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں، انہوں نے کہ اکہ اگر اس موذی مرض کی بروقت تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج ممکن ہے لیکن وسائل کے نہ ہونے کی وجہ سے متعدد خواتین اس سے محروم رہتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ بچوں کو دودھ نہ پلانے والی مائوں کو اس بیماری میں زیادہ مبتلاہونے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ چالیس سال کے بعد ہر خاتون کو دو سال بعد میمو گرافی کرانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اخوت ہیلتھ سروسز غریب اور مستحق افراد کیلئے سالہا سال سے انتہائی قابل ڈاکٹروں کی نگرانی میں اپنے پلیٹ فارم سے خدمات فراہم کر رہا ہے، انہوں نے کینسر کیئر ہسپتال کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے غریب عوام کیلئے یہ سہولت مہیا کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی