پاکستان میں ہرسال 44ہزار خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار جاتی ہیں،ڈاکٹر بابرہ شاہد

پیر 29 اکتوبر 2018 22:56

اوکاڑہ۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) پاکستان میں ہرسال 44ہزار خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار جاتی ہیں اور روزانہ 120خواتین بریسٹ کینسر کی بیماری کے سبب موت کا شکار ہو جاتی ہیں ان میں زیادہ تر شادی شدہ خواتین شامل ہیںجو بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوتی ہیںپاکستان میں بریسٹ کینسر(چھاتی کے سرطان ) میں مبتلا خواتین کی شرح میں تیزی سے اضافہ باعثِ تشویش ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر بابرہ شاہد ،سماجی ورکرمس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،پروفیسر عاصمہ شاہد ، مانیٹرنگ آفیسر آئی ایم این سی ایچ پروگرام اوکاڑہ محمد افضل کامیانہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر بابرہ شاہد نے کہا کہ چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کو سال میں ایک دفعہ میمو گرافی ضرور کروانی چاہیے۔انہوں نے مزیدکہا کہ بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے اگر بروقت مکمل چیک اپ کروا کر علاج شروع کر دیا جائے۔ مانیٹرنگ آفیسر آئی ایم این سی ایچ پروگرام اوکاڑہ محمد افضل کامیانہ نے کہا کہ نو جوان نسل کو کینسرسمیت تمام بیماریوں کے بارے میں آگہی دینے کی ضرورت ہے کینسر آج دنیامیں بہت مہلک بیماری بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی خواتین کی کل آبادی میںسے 16فیصد خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہے اور بدقسمتی سے بریسٹ کینسر کی وجہ سے پوری دنیامیں ہر سال 5لاکھ خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ۔

لہذاکینسر سے بچائوکے لئے مختلف آگہی پروگرام شروع کرنے چاہیںتاکہ شرح اموات میں کمی ہوسکے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ گورنمنٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ این جی اوزکو بھی بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگہی اورعلاج معالجے کی سہولت کو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کرناچاہیے یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا کہ مخیر حضرات بریسٹ کینسر کے حوالے سے ٹرسٹ قائم کریںاور کم قیمت پر عوام کو یہ سہولت فراہم کریںانہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کا مرض گھریا خاندان کے کسی ایک فرد کو لاحق ہوتا ہے تو اسکی وجہ سے پورا خاندان معاشی اور ذہنی لحاظ سے متاثر ہوتا ہے۔

لہذاوقت کاتقاضا ہے کہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے عوام کو بھرپورآگہی دی جائے تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس موذی مرض سے چھٹکاراحاصل کیاجا سکے اس موقع پر پروفیسر عذرا وحید ،پروفیسر عفت نورین ،سماجی تنظیم (ماڈا) کے صدر محمد مظہررشید چودھری سمیت کالج اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی بعد ازاں علامتی آگہی واک کی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی