صبح جلد جاگنے والی خواتین کے مقابلے میں رات گئے تک جاگنے والی خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

جمعرات 8 نومبر 2018 15:04

صبح جلد جاگنے والی خواتین کے مقابلے میں رات گئے تک جاگنے والی خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) صبح جلد جاگنے والی خواتین کے مقابلے میں رات گئے تک جاگنے والی خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران 4 لاکھ خواتین کے جاگنے اور سونے کی عادات کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ رات گئے تک جاگنے کی عادت بریسٹ کینسر کا خطرہ 48 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔

تحقیق میں بھی یہ دریافت کیا گیا کہ جو خواتین 8 گھنٹے سے زیادہ سونے کی عادی ہوتی ہیں، ان میں بھی بریسٹ کینسر کی تشخیص کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق اس کی ایک وجہ صبح جلد اٹھنے والی خواتین کی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ رات گئے تک جاگنے کے نتیجے میں خواتین کی نیند متاثر ہوتی ہے کیونکہ جسمانی گھڑی کے افعال پر اس عادت سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو اس جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق اس حوالے سے مزید جائزہ لیا جائے گا کہ یہ میکنزم کس حد تک اثرات مرتب کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کی عادت کو بدلنا ہی صرف اس خطرے کو کم کرنے میں مدد نہیں دے سکتا کیونکہ ہوسکتا ہے کہ یہ معاملہ زیادہ پیچیدہ ہو مگر پھر بھی جلد سونے اور جاگنے سے خواتین میں اس مرض سے کافی حد تک بچا ممکن ہے۔اس تحقیق کے نتائج نیشنل کینسر ریسرچ انسٹیٹوٹ کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی