نیلی روشنی میں روزانہ آدھا گھنٹہ بیٹھنے سے بلڈ پریشر کے مرض کو قابو کرنا ممکن ہے، تحقیق

پیر 12 نومبر 2018 15:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) برطانیہ کے تحقیقاتی ماہرین نے کہاہے کہ نیلی روشنی میں روزانہ آدھا گھنٹہ بیٹھنے سے بلڈ پریشر کے مرض کو قابو کرنا ممکن ہے۔برطانیہ کے شہر گولڈ فورڈ میں واقع سرے یونیورسٹی کے ماہرین نے نیلی روشنی میں روزانہ آدھے گھنٹے بیٹھنے کا حیران فائدہ تلاش کرلیا۔تحقیقاتی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ سائنسی ترقی اور جدید طرز زندگی کی وجہ سے انسانوں میں تیزی کے ساتھ بلڈپریشر اور دل کی بیماریاں پھیلیں اور اس سے بہت سارے لوگ متاثر بھی ہوئے۔

ماہرین کے مطابق کہ بلڈپریشر بلاشبہ ایسی بیماری ہے جس کو قابو میں کرنے کے لیے مہنگی ادویات بھی استعمال کرنا پڑتی ہیں مگر اب ایسا طریقہ علاج سامنے آگیا جو ہم سب کے لیے حیران کن ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں ماہرین نے 14 مردوں کو آدھے گھنٹے تک روشنی میں بٹھایا اور اس کے بعد ان کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیلی روشنی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے ادویات کا کام کرسکتی ہے،جن افراد کو نیلی روشنی میں چھوڑا ان کا بلڈپریشر کنٹرول ہوگیا تھا۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے ایک اور گروپ کو بلڈپریشر کم کرنے کی ادویات بھی دیں، حیران کن طور پر بلیو لائٹ میں بیٹھنے اور گولی استعمال والے لوگوں کا بلڈپریشر برابر ہی تھا۔ماہرین نے مردوں کو 450 نینو میٹرز خالص نیلی روشنی میں آدھے گھنٹے تک بٹھایا تو ان کا نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول ہوا بلکہ دل کی دھڑکن، خون کے بہائو کی رفتار بھی نارمل رہی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر کرسٹیان ہیس کے مطابق نیلی روشنی انسانوں کے لیے فائدے مند ہے کیونکہ یہ انسانی جسم میں موجود نائٹرک آکسائیڈ کے اخراج کو یقینی بناتی ہے جس کے بعد خون کی نالیاں پرسکون ہوجاتی اور اس سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی