بنفشہ ، برگِ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی شدیدسردی سے بچاؤ کیلئے مفید غذاہے‘پروفیسرحکیم محمد احمد سلیمی

موسم سرما میں چہرے کی حفاظت کے لیے گلیسرین اور لیموں کا رس عرق ِ گلاب میں ملا کر لگانا مفید ہے‘ طبی مذاکرے سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 15:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ماہرین صحت کے مطابق بنفشہ ، برگ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی شدید دھند میں نزلہ ،زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے مفید غذاہے ۔ ان خیالات کا اظہارپروفیسر حکیم محمداحمد سلیمی ،پروفیسرحکیم محمد افضل میو ، پروفیسرحکیم سید عمران فیاض،حکیم احمد حسن نوری،حکیم عمر فاروق گوندل، حکیم محمد اسماعیل ، حکیم محمد ابوبکر ، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم محمد احمد، حکیم سید اعجاز الحق گیلانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی اور حکیم حامد محمودنے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ طبی مذاکرہ میںاظہار خیال کرتے ہوئے کیا - حکیم محمد احمد سلیمی نے اپنی گفتگو میںکہا کہ مو سم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے بُرے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔

(جاری ہے)

لونگ، دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ(زنجبیل) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے۔ اس سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما میں جلدی امراض ، کھانسی ،جوڑوں کا درد اور دیگر بلغمی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے - حکیم محمدا فضل میو نے کہا کہموسم کے سرد ہونے کے جِلد پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سردی میں اضافے سے جِلد میں خشکی بڑھنے لگتی ہے۔ ہیٹر اور آگ سے کمرے گرم تو ہوجاتے ہیں لیکن ان میں خشکی بھی بڑھ جاتی ہے۔ جس سے جِلد اور بھی خشک رہنے لگتی ہے۔اس لیے ایسے کمروں میں کھلے برتن میں پانی بھر کر رکھ دینا چاہیے اس طرح ہوا میں خشکی کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ جِلد کو خشکی سے بچانے کیلئے روغن بادام اور عرقِ گلاب کو خوب ملا کر (ایملشن بنا کر) چہرے اور ہاتھوں وغیرہ پر لگانا مفید رہتا ہے۔

اس سے جِلد خشکی سے محفوظ رہتی ہے۔ اسی طرح بہت گرم پانی کے غسل سے بھی جِلد میں خشکی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے لیے مناسب ہے کہ پانی میں تھوڑی سی گلیسرین ملا لی جائے یا غسل سے پہلے زیتون یا تلوں کا تیل جسم پر مل لیا جائے اس سے جِلد کی پرتیں نہیں اترتیں اور خشک خارش بھی نہیں ہوتی۔اس موسم میں چہرے کی حفاظت کریں اس مقصد کے لیے گلیسرین اور لیموں کا رس عرق ِ گلاب میں ملا کر لگانا مفید ہے۔

- حکیم احمد حسن نوری نے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موسم کے بد اثرات سے بچنے کا اصل تقاضا یہی ہے کہ آپ خود کو مضبوط اور توانا رکھیں۔ اس موسم میںکھلے کمرے اور بالکل بند کمرے میں سونے سے بھی گریز کریں۔ بہتر یہی ہے کہ کمرے کے روشن دان اور کھڑکیاں کھلی ہوں۔سر اور چہرہ کے علاوہ جسم کے باقی حصوں کو موسم کی شدت کے مطابق اونی اور گرم خشک کپڑوں سے ڈھانپنا چاہیے۔

حکیم سید عمران فیاض سیکریٹری اطلاعات پاکستان طبی کانفرنس لاہور نے کہا کہ اس موسم میں صفائی کا خیال رکھنا از حد ضروری ہے۔ دن میں ایک بار نیم گرم پانی سے غسل کر لیا جائے، کمزور اور بوڑھے افراد ہفتہ میں ایک بار لازمی طور پر غسل کریں۔حکیم حامد محمودنے کہا کہ اس موسم میں مرغن اور گرم غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔ علیٰ الصبح بیدار ہو کر نمازِ فجر کے بعد ڈھیلے ڈھالے گرم کپڑوں میں ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں۔اپنے پیروں کو ہمیشہ گرم رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ اکثر لوگ اپنی قوت و صحت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اس موسم میں بھی ہلکے پھلکے کپڑے زیب تن کرتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسی طرح ٹھنڈے مشروبات اور غذاؤں کے استعمال کو جاری رکھنا بھی صحت کیلئے مفید نہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی