پی ٹی آئی کے سینئر رہنما یوسف ایوب خان کی ہدایت پر کچھی میں ڈسپنسری کا افتتاح

پیر 19 نومبر 2018 16:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ناظم وی سی کچھی حاجی عبدالرحیم کی کوششوں کی بدولت پی ٹی آئی ہری پور کے سینئر رہنما یوسف ایوب خان کی ہدایت پر کچھی میں ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا گیا، اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے یوسف ایوب خان اور ناظم کچھی کو خراج تحسین کیا۔ ڈسپنسری کے قیام سے علاقہ کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے، اہلیان علاقہ عر صہ دراز سے ڈسپنسری کے قیام کے خواہشمند تھے، ہم عوامی خدمت کیلئے میدان میں آئے ہیں، سازشوں و رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کا مشن جا ری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل کچھی یو سی بیڑ کی عوام صحت کی سہولیا ت کے حوالہ سے مسائل کا شکار تھی، عوام کو مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے ہری پور یا کلنجر لیکر جانا پڑتا تھا جس سے بسا اوقات معمولی مرض میں مبتلا شخص بھی مزید سیریس ہو جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ناظم وی سی عبدالرحیم خان نے اپنے انتخاب کے بعد مذکورہ ڈسپنسری کے قیام کیلئے کوششیں شروع کیں اور گذشتہ ماہ انہوں نے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو مذکورہ مقام پر ڈسپنسری کے قیام کی ہدایت جاری کیں جس کے بعد کئی ماہ تک فائل ورک کے بعد با لآخر گذشتہ روز ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح ناظم وی سی کچھی عبدالرحیم خان نے اپنے ہاتھوں سے کر دیا۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ کی ایک بڑ ی تعداد موجود تھی۔ عمائدین علاقہ الله داد خان، بابا فرید، بابو نزاکت، محمد، یار خان، مٹھو، صفدر خان، عزیز محمد، محمد اسلم، نائب ناظم محمد نواز، ڈاکٹر عمران و دیگر نے ڈسپنسری کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے، ڈسپنسری کے قیام کو یقینی بنانے پر انہوں نے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، صوبائی وزیر اکبر ایوب خان اور ناظم کچھی عبدالرحیم خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی