پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ،

تھرپارکر میں یہ شرح 80فیصدسے بھی زیادہ ہے، رپورٹ ان علاقوں میں خواتین کو مکمل غذا،صحیح علاج اورادویات دینے سے ان80فیصد بچوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں، ماہرین

منگل 4 دسمبر 2018 16:58

پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2018ء) پاکستان میں پیدائش کی28دن کے اندر ہونے والی بچوں کی اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ جبکہ تھرپارکراس لحاظ سے ملک بھر کے اضلاع میں سرفہرست ہے جہاں یہ شرح 80فیصدسے بھی زیادہ ہی. اس تشویشناک صورتحال کی بڑی وجہ غذائی قلت ہے جوانتہائی غربت کامنطقی انجام ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں خواتین کو مکمل غذا،صحیح علاج اورادویات دینے سے ان80فیصد بچوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں.ایک رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر دوردراز علاقوں میں بھی صورتحال پرنظر رکھنے کی ضرورت ہی.تھرپارکرصوبہ سندھ کاانتہائی پسماندہ ضلع ہے جہاں لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹھی میں آئے روزکم وزن اورغذائی قلت کے شکار بیشتر بچے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں. ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان کی خبریں بھی میڈیا پرآتی رہتی ہیں ضلع کابڑا حصہ ریگستانی ہونے کے باعث یہاں پینے کے تازہ پانی کے ذرائع نہیں ہیں، واحد ذریعہ کنویں ہیں جن کاپانی صحت کے لئے مضرہی.ماہرین خواتین میں کم عمری کی شادیوں،غذائی قلت اور بچوں کی پیدائش میں وقفہ نہ ہونے کوان ہلاکتوں کی بڑی وجہ بتاتے ہیں.

انہوں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ اگر موجودہ حالت برقرا رہی تو آئندہ دس بارہ سال تک ہمارا ملک دنیا میں خوراک کی کمی سے سب زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میںسے ایک ہوگا تاہم متذکرہ پروگرام میں سندھ کے مشیر صحت نے صورتحال کوبہتر بنانے کاعندیہ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹھی میں تمام ترسہولیات اورادویات موجود ہونے کادعوی کرتے ہوئے کہاہے کہ حاملہ یابچے کودودھ پلانے والی خواتین کے خاندانوں کو تین ماہ راشن دیا جائے گا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر آگاہی فراہم کریں گی.یہ اچھی پیشرفت ہے تاہم اس پروگرام پرسختی سے عمل کرنے کے لئے اس کی مسلسل نگرانی ضروری ہے.

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی