بچے صحت مند اور تندرست ہوں گے تو علم حاصل کرنے میں دلچسپی لیں گے‘ آصف نواز

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2018ء)کیپٹن آصف نوازنے کہاہے کہ بچے صحت مند اور تندرست ہوں گے تو علم حاصل کرنے میں دلچسپی لیں گے ۔وہدار ارقم سکول شیرگڑھ مردان میں سپورٹس گالہ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں بچوں کی ذہنی نشوونما اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صحت اور تندرستی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتاہے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے دار ارقم سکول کابچوں کے لئے سکول میں کھیلوں کا انعقاد ایک بہترین عمل ہے جب بچے صحت مند اور تندرست ہوں گے تو وہ علم حاصل کرنے میں بھی خصوصی دلچسپی لیں گے ۔

سپورٹس گالہ کے اختتام پر تقریب کے مہمان خصوصی کیپٹن آصف نواز اور سکول کے ڈائریکٹر محمد نواز نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور سپورٹس گالہ میں کئے گئے مقابلوں میں جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Your Thoughts and Comments