نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 40 کروڑ 85 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 40 کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 14کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پورے پاکستان میں سویابین کراپ کے لئے 73 لاکھ، پی اے آر سی میں مانیٹرنگ سسٹم کے لئے 4 کروڑ، زیتون کی کاشت کے لئے 12 کروڑ، لکی مروت میں ایرڈ زون میں ریسرچ کے لئے 10 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

Your Thoughts and Comments